Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکول طالبہ کی اسکوٹر چوری نے دھوم فلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

خاتون کی طرف سے پولیس میں شکایت درج کرانے پر لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی۔
شائع 10 ستمبر 2024 04:00pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

چوری کی واردات میں خواتین کا ملوث ہونا کم ہی دیکھا اور سنا جاتا ہے، مگر ایک حالیہ ویڈیو میں اسکول طالبہ کی چوری نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسکول طالبہ چالاکی کے ساتھ اسکوٹر چوری کر کے اپنے ساتھ لے گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں پیش آیا جہاں ایک کم عمر اسکول طالبہ کی اسکوٹر چوری نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا جب طالبہ نے گلی میں کھڑی اسکوٹر کو کنارے پر لگانے کے لیے اسکوٹر کی مالکن سے چابی مانگی۔

خاتون کے مطابق انہوں نے یونیفارم کو دیکھ کر طالبہ کو اسکوٹی کی چابی دے دی جس نے اسکوٹی کو راستے سے ہٹانے کے بہانے اسٹارٹ کیا اور اپنے ساتھ لے گئی۔

چوری کی ویڈیو کو سی سی ٹی وی نے محفوظ کرلیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نے احتیاط سے اسکوٹی کو گھمایا اور پھر وہ اسکوٹی اسٹارٹ کرکے آرام سے چلتی بنی۔

خاتون کی طرف سے پولیس میں شکایت درج کرانے پر لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی۔

india

Video Viral

scooter ban

Varanasi Girl

thief school girl