Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

مسلسل 3 بار کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے
شائع 10 ستمبر 2024 03:32pm

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مسلسل 3 دفعہ کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1114 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 365 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 668 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 10 ڈالر بڑھ کر 2500 ڈالر پر ریکارڈ کئے گئے۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP