Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعدیہ امام کا اپنے شادی کے جوڑے سے متعلق دلچسپ ’انکشاف‘

شادی والے دن کسی اور کا جوڑا پہنا تھا
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2024 04:17pm

ادا کارہ سعدیہ امام کا شمار ایک ایسی سینیئر آرٹسٹ میں ہوتا ہے، جنہوں نے کم کام کیا، مگر اپنی لازوال اداکاری سے اسے امر کردیا ۔ سعدیہ امام نےحال ہی میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی دلچسپ واقعات شیئر کیے، جو مدتوں گذرنے کے بعد بھی ان کے دل اور ذہن پر نقش تھے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ان کا اپنی شادی کے موقع پرپیش آیا، جب ان کا ارمانوں سے تیار کیا ہوا جوڑاجل گیا تھا ، اور انہیں شادی والے دن کسی اور کا جوڑا پہنا پڑا تھا۔

سعدیہ امام نے ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنی شادی کے واقعات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ، شادی سے پہلے میرا بوتیک کا کام تھا۔ میری شادی کے جوڑے پر وہاں کام ہورہا تھا کہ اچانک کارخانے میں آگ لگ گئی۔ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ اس واقعہ میں پورا کارخانہ جل گیا تھا ، اس میں میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا تھا۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہرکے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ اسپتال میں منائی

اداکارہ نے مزید بتایاکہ مجھے شادی کا جوڑا جلنے کا دکھ ضرورتھا۔ کیونکہ وہ میری امی کے پسندیدہ رنگ کا تھا۔ مجھے یاد آیا کہ میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی ایک جوڑا بنا کر دیا تھا ۔ میں نے اس کسٹمر سے جوڑے کی تصویر مانگی تو اس نےفراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے پیشکش کی کہ میں اس کا جوڑا پہن لوں کیونکہ اس کی شادی کی تاریخ میری شادی کے بعد تھی، میں اس کی بہت ممنون تھی۔

سعدیہ امام نے مزید کہا کہ میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا اور بعد میں اسے ویسا ہی جوڑا بنوا کر دیا تھا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity