Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان بارڈر سے طالبان کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 16 طالبان ہلاک، 2 ٹینک تباہ

افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، سیکیورٹی ذرائع
شائع 10 ستمبر 2024 02:48pm

افغان سرحد سے طالبان کی پاکستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ سے اب تک 16 طالبان ہلاک اور 27 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بِلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائڈ سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا، پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں اور اب تک 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ افغان طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بِلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Taliban

Pakistan Afghanistan Border

Pakistan Afghanistan Clash

Pakistan and Afghanistan