آئی فون 16 کی لانچنگ پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئی فون 16 سیریز کی لانچنگ کر دی گئی، ساتھ ہی اپنی نئی مصنوعات بھی متعارف کرا دیں۔
رپورٹ کے مطابق ایپل نے کیلیفورنیا کے گلو ٹائم تقریب میں آئی فونز کی نقاب کشائی کی۔ کمپنی کی لانچنگ میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون ماڈلز کی قیمتیں بھی جاری کیں جس کے مطابق آئی فون 16 پلس 899 ڈالر میں دستیاب ہوگا جبکہ آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے۔ آئی فون 16 ایپل کا پہلا مین اسٹرین فون ہوگا جو اکتوبر میں آنے والی اپ ڈیٹ کے بعد ایپل انٹیلیجنس کا بیٹا ورژن استعمال کرے گا۔
مگر آئی فون 16 کی لانچنگ پر صارفین ایپل کمپنی پر میمز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے ہیں۔ آئی فون 16 سیریز کے متعارف کرائے جانے پر صارفین کا ردعمل سامنے آیا اور پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو لوگوں نے میمز سے بھر دیا۔
بعض صارفین نے آئی فون 15 اور آئی فون 16 کے درمیان معمولی فرق کو اجاگر کرتے ہوئے مضحکہ خیز میم پوسٹ کی۔ جیسا کہ وائرل میم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص کے ہاتھ میں موجود قمیض بالکل ویسی ہی ہے جیسی انہوں نے پہن رکھی ہے۔
آئی فون 16 کی قیمتوں کو دیکھ کر ایک اور میم پوسٹ شئیر کی گئی جس میں 3 لوگوں کو آئی فون تھامے دکھایا گیا جنہوں نے اپنا گردہ فروخت کر کے آئی فون خریدا۔
آئی فون 16 سیریز کا مذاق اڑانے والی دیگر پوسٹ دیکھیں۔
Comments are closed on this story.