Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری اراضی پر قبضہ کیس میں جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے
شائع 10 ستمبر 2024 01:34pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور اور دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے رشوت ستانی مصدق عباسی کے مطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد دھوکا دہی اور زمین کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ہیں، جج ہمایوں دلاور نے ڈھائی ارب کی زمین اپنے اور بھائی کے نام کی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر جج ہمایوں دلاور کے خلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت کررہے ہیں۔

Bannu

judicial magistrate

Arrest Warrant

judge humayun dilawar