Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روہیت شیٹھی نے ریلیز سے دو ماہ قبل ’سنگھم اگین‘ کے کلائمکس کو بدل دیا

فلم اس سال 1 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے
شائع 10 ستمبر 2024 01:37pm

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روہت شیٹھی اپنی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ کے کلائمیکس کو مزید پرلطف اور بھر پوربنانے میں مصروف ہیں۔

فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام پہلے ہی جاری ہے۔ اور ڈائریکٹر نے اس میں کچھ اورمواد شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لیے انہوں نے فلم کے کلائمکس کو ہی بدل دیا ہے۔ انہوں نے اس منظر کے لیے دو ماہ پہلے شوٹنگ کا آغاز کیا ہے، تاکہ اس سین کو مزید متاثر کن اور زبردست بنایا جا سکے۔

بھارتی اداکارعامر خان کی بیٹے اور بہن کے ساتھ آرتی کرتے تصاویر وائرل

پروڈکشن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ روہیت شرما اس سین مین بہت سے راکشسوں کو دکھایا گیا ہے، تاکہ فلم میں لوک کہانیوں کا تاثر پیدا ہو۔

سین کی شوٹنگ کے لیے ممبئی کی گولڈن ٹوبیکو فیکٹری میں 500 افراد کو ایک ساتھ جمع کیاگیا ہے، جو کہ سین کی ڈیمانڈ ہے۔

اجے دیوگن جلد ہی اس شوٹنگ میں شامل ہوں گے تاکہ شاندار کلائمیکس سین کی تکمیل ہو سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطا بق فلم کی شوٹنگ 11 ستمبر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

فلم ”سنگھم اگین“ کی کاسٹ میں اجے دیوگن، کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ جبکہ دپیکا پڈکون،اکشے کمار، رنویرسنگھ اور ٹائیگر شیروف سمیت دیگر بالی وواسٹارز نے فلم میں اسپشل انٹری دی ہے۔ ’سنگھم اگین‘ اس سال 1 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle