Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کو شکست دے دی، کیموتھراپی مکمل

جلد عوامی مصروفیات کا آغاز کروں گی، کیٹ مڈلٹن
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2024 01:33pm

برطانوی ذرائع کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر کو شکست دے دی ہے ۔

ان کا کیموتھراپی مکمل ہو چکا ہے۔

شہزادی نے اپنے علاج اور صحت پراظہاراطمینان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ، یہ سال انتہائی سخت تھا، جب زندگی چند لمحوں میں بدل گئی تھی۔

کیٹ مڈلٹن نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بہت جلد عوامی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔

انہوں نے دوران علاج نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہار تشکرکیا ہے۔

شہزادی نے شوہر اور بچوں کے ساتھ فلمائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی۔

شاہی محل کے مطابق، شہزادی کے کینسر سے مکمل صحتیاب ہونے پر کچھ نہیں کہہ سکتےہیں۔

Celebrities

lifestyle