Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف بالی ووڈ جوڑے کی ’نومولود بیٹی‘ کے ساتھ تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

وائرل تصاویر پر جوڑی کے مداح بھی تشویش کا شکار ہونے لگے
شائع 10 ستمبر 2024 12:25pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

حال ہی میں بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آئی جس کا مداحوں کو کئی ماہ سے انتظار تھا۔

بیٹی کی پیدائش پر دیپیکا اور رنویر کو مداحوں نے دعائیں اور مبارکباد پیش کی۔ وہیں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی ننھی بیٹی کی آمد پر ان کے لیے نیک پیغامات بھیجے۔

وہیں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر رنویر اور دیپیکا کی اپنی نومولود کے ہمراہ تصاویر زیر گردش ہیں جنہیں مداح حقیقت سمجھ رہے ہیں۔

یہاں تک دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے ساتھ اسپتال کی تصاویر بڑے پیمانے پر شئیر کر کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

کئی صارفین نے مبینہ طور پر پڈوکون کو اپنے بچے کو پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک ایسی ہی تصویر یہاں شئیر کی گئی۔

اس کے علاوہ دیپیکا کی نومولود کے ساتھ تصاویر یہاں یہاں بھی شئیر کی گئیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر کی حقیقت:

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے بیٹی کے ہمراہ گمراہ کن تصاویر ترمیم شدہ اور جعلی ہیں۔

جوڑی نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان ضرور کیا مگر بیٹی کا چہرہ سوشل میڈیا پر نہیں دکھایا۔

جیسا کہ اوپر موجود تصویر رنویر اور دیپیکا کی نہیں بلکہ جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کاک کی ہے جس کی پوسٹ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر 6 جنوری 2022 کو شئیر کی تھی۔ جسے نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

Ranveer Singh

Deepika Padukone

Fact Check

daughter born

fake photos viral