Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ کو لیموں کو فریزرمیں محفوظ رکھنا چاہیے؟

اسے محفوظ کرنے کے طریقوں کے کچھ فوائد اورنقصانات ہیں
شائع 10 ستمبر 2024 12:05pm

لیموں کو اکثر زیادہ تعداد میں ہی اسٹور کیا جاتا ہے ۔ کیونکہ اس کااستعمال مختلف کھانوں میں پسند کیا جاتا ہے اس لیے اسے مستقبل کے لیے بھی ذخیرہ کیا جا تا ہے۔ تاکہ مارکیٹ کی پیشکش کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔

لیکن جب آپ گھر پہنچتی ہیں، تو سب سے بڑا سوال یہ ہوتا ہے کہ ان درجنوں لیموں کو کیسے اسٹورکیا جائے؟ کیا آپ انہیں فریزر میں کافی عرصے تک رکھ سکتی ہیں؟ تو اس کا جواب ہے، یہ آپ کی ضروریات پر منحصر ہے، کیونکہ اسے محفوظ کرنے کے طریقوں کے کچھ فوائد اور نقصانات ہیں۔

کتنے عرصے تک پکے ہوئے چاولوں کو فریج میں رکھا جا سکتا ہے؟ ماہرین کی رائے

فریز کرنے کے فوائد

طویل عرصے تک برقرار رہنا

لیموں کو فریزر میں رکھنا ان کی عمر کو تین سے چار ماہ تک بڑھا دیتا ہے، جبکہ کاؤنٹر ٹاپ پر ان کی عمر صرف ایک ہفتے کی ہوتی ہے اور فریج میں تقریباً ایک ماہ کے بعد وہ خشک اور بیکار ہو سکتے ہیں۔

سہولت اور غذائی فوائد

جب لیموں کو فریزر میں رکھا جاتا ہے، تو انہیں نچوڑنا اور ان کا جوس نکالنا آسان ہو جاتا ہے۔ اور جوس نکالنے کے بعد بھی نرم گودا زیادہ مقدار میں جوس فراہم کرتا ہے۔

کثرت سے استعمال

منجمد لیموں کو پوری طرح نچوڑنا اور استعمال کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔لیموں کو مکمل طور پرنچوڑ کر آپ ”لائم برف“ تیار کر سکتے ہیں، جسے آئس کیوب ٹرے میں ڈال کر فریزر میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اس برف کو آپ سلاد، سوپ، ساس اور جوس میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

غذائی فوائد

مکمل منجمد لیموں کا گھسنا تمام غذائی فوائد فراہم کرتا ہے، کیونکہ اس کا چھلکا زیادہ وٹامنز، معدنیات، فائبر، ضروری تیل اور پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے۔

نقصانات

ذائقے میں تبدیلی

فریز کیے ہوئےلیموں کا ذائقہ تازہ لیموں کے مقابلے میں تھوڑا مختلف ہو سکتا ہے، جو کہ لیموں یا لیموں پانی کے ذائقے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

ساخت میں تبدیلی

فریز کیے ہوئے لیموں پگھلنے کے بعد نرم ہو جاتا ہے، جس سے اس کا استعمال ایسے کھانوں میں مشکل ہو سکتا ہے جہاں خوبصورتی اور گارنش کی ضرورت ہو۔

متبادل طریقے

اجزاءکو الگ الگ فریزکرنا

آپ لیموں کو زسٹ اور جوس میں الگ الگ فریز کر سکتے ہیں، تاکہ ذائقہ اور ساخت کو بہتر بنایا جا سکے۔

فریج میں محفوظ کرنا

اگر آپ فریز کیے ہوئے لیموں کے نقصانات کو برداشت نہیں کرنا چاہتی ہیں تو بہتر ہے کہ لیموں کو فریج میں رکھیں اور اسے جلد استعمال کریں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Lemon