Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہرکے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ اسپتال میں منائی

ان کے شوہر یحیی اس وقت شدید علیل ہیں
شائع 10 ستمبر 2024 10:58am

حال ہی میں سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور یحییٰ کی شادی کی سالگرہ تھی۔

انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ اسپتال میں منائی۔

اس موقع پر، شگفتہ اعجاز، ان کے شوہر یحییٰ، ان کی بیٹی ایمان اور دوستوں نے ایک خوبصورت کیک کاٹا اور چند خوبصورت لمحات ایک ساتھ گزارے۔ ایمان نے اپنے والدین کے لیے خاص طور پر شادی کی سالگرہ کے کیک کا انتظام کیاتھا۔

یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز اس وقت زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ ان کے شوہر یحییٰ شدید علیل ہیں اور ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شگفتہ اعجاز اور ان کے اہل خانہ اس وقت یحییٰ کی بہترین دیکھ بھال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شگفتہ نے خود کو مضبوط رکھا ہوا ہے اوران تمام حالات کا سامنا بہادری سے کر رہی ہیں۔

شگفتہ اور یحییٰ کے اہل خانہ اس وقت مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور دعاگو ہیں کہ یحییٰ جلد صحت یاب ہوں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity