Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میری زندگی سیٹ ہوجائے گی‘، جب رنویر سنگھ نے کہاتھا کہ وہ دپیکا جیسی بیٹی چاہتے ہیں

جوڑے نے حال ہی میں ایک بیٹی کو ویلکم کیاہے
شائع 10 ستمبر 2024 10:12am

بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے ایک بار دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی شادی کے دوران ایک خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ایک ایسی بیٹی چاہتے ہیں جو ان کی بیوی دیپیکا کی طرح ہو۔

حال ہی میں، جوڑے نے ایک بیٹی کو ویلکم کیاہے۔

رنویر سنگھ نے اس خواہش کا اظہار اپنے کوئز شو ”دی بگ پکچر“ پر ایک مقابلے کے دوران کیا تھا۔

دیپیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

انہوں نے کہا تھا کہ جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں، میری شادی ہو گئی ہے اور اب دو تین سال میں بچے بھی ہوں گے۔

بھائی صاحب، آپ کی بھابھی (دیپیکا پڈوکون) بچپن میں اتنی پیاری بچی تھیں۔ میں روز ان کی بچپن کی تصاویر دیکھتا ہوں اور کہتا ہوں، مجھے ایسی ایک بیٹی دے دو ، میری زندگی مکمل ہو جائے گی۔ میں ناموں کی شارٹ لسٹنگ بھی کر رہا ہوں۔ رنویرسنگھ کا کہنا تھا۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے نومبر 2018 میں اٹلی کے لیک کومو میں شادی کی تھی۔ جوڑےکے ہاں 8 ستمبر کو ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اگر کام کی بات کی جائے تو رنویراور دیپیکا اپنی فلم ”سنگھم اگین“ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle