Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کے 6 طریقے

یہ ری میڈیزانتہائی سادہ آسان اور آپ کے دانتوں کے لے محفوظ ہیں
شائع 10 ستمبر 2024 09:30am

دانتوں کے پیلے دھبے آپ کے اعتماد کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ان ری میڈیز کو روزانہ کے اجزائے ترکیب میں استعمال کریں، جو کہ انتہائی سادہ آسان اور آپ کے دانتوں کے لے محفوظ ہیں۔

یہاں پر آپ کو دانتوں کی پیلاہٹ کو دور کرنے کے چند آسان طریقے بیان کیے جا رہے ہیں۔

ٹوتھ پیسٹ اور ویسلین کو ایک ساتھ کیوں ملا کرلگایا جاتا ہے؟

بیکنگ سوڈا اور لیموں کا رس

بیکنگ سوڈا قدرتی وائٹننگ ایجنٹ ہے۔ جبکہ لیموں کی ایسٹرک صلاحیت ان دھبوں کو دور کرنے میں مدددے سکتی ہے۔ اور جب انہیں مکس کیا جاتا ہےتو یہ دانتوں سے ان دھبوں کو کھرچ ڈالتی ہے۔

لیکن اس ریمیڈی کو بہت زیادہ استعمال کرنے سے گریز کریں ، کیونکہ لیموں کی تیزابی صلاحیت آپ کے انیمل کو کمزور کرسکتی ہے اگر اس کا بہت زیادہ استعمال کیا جائے۔

کوکونٹ آئل

یہ ایک آزمودہ آیورویدک تکنیک ہے، جو دانتوں کی پیلاہٹ دور کرنے کے لیے برسوں سے آزمودہ ہے۔

ناریل کے تیل کودس سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ خیال رہے کہ ناریل کاتیل دانتوں کے تمام کناروں تک اچھی طرح پہنچ گیا ہو۔ اب گرم پانی سے کلی کرلیں۔

ایپل سیڈر سرکہ

ایپل سیڈرا سرکہ کو پلک کو توڑنے اور دھبوں کو دور کرنے کی زبردست صلاحیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ایک کھانے کے چمچ ایپل سیڈرا سرکہ کو منہ میں ڈال کر تیس سیکنڈ تک پورے منہ میں گھمالیں۔ اب اسے باہر نکال لیں اور سادے پانی سے کلی کرلیں۔

اسٹرابیریزاور بیکنگ سوڈا

اسٹرابیریز میلیک ایسڈ ، ایک قدرتی انزائم، جو دھبوں کو دور کرنے میں مدد دے سکتا ہے ، پر مشتمل ہو تی ہے۔ اور بیکنگ سوڈا کے ساتھ مل کراور طاقتور وائٹنر بن جاتا ہے۔

اسٹرابیری کو کرش کر کے اس کے رس کو آدھا چائے کے چمچ کے ساتھ مکس کر کے ایک پیسٹ بنا لیں۔ اور اس پیسٹ کو دانتوں پر لگا کر پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور بیکنگ سوڈا پیسٹ

دانتوں کی سفیدی کے لیے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ایک عام اجزائے ترکیب ہے۔ اور جب یہ بیکنگ سوڈا کے ساتھ ملتا ہے تو یہ دانتوں کی پیلاہٹ کو اکھڑنے میں موثر ہو تا ہے۔

بیکنگ سوڈا میں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کی تھوڑی سے مقدار لے کر اس کا پیسٹ بنالیں۔ ، اور اس پیسٹ سے دانتوں میں دو منٹ کے لیے اچھی طرح برش کر لیں، اور پھر دانتوں کوکھنگال لیں۔

زیادہ سے زیادہ کرنچی سبزیاں کھائیں

کرنچی فروٹ اور سبزیاں ، جیسے سیب، گاجر،اور ایک نیچرل ٹوتھ برش کاکام دیتے یں۔ یہ ٹیکسچر پھلوں کے ذرات کو دانتوں سے اسکرب کرتا ہے اور دانتوں کو صاف کر دیتا ہے۔

Women

lifestyle

Hacks

teeth