Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سخت سیکیورٹی میں ہنگو اور کزئی میں پولیو مہم، 1124 جوان تعینات

مہم کے دوران 716 ٹیمیں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور
شائع 10 ستمبر 2024 09:12am

ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ہنگو اور اورکزئی میں بھی سخت سیکیورٹی میں قومی انسداد پولیو مہم جاری ہے، اس مہم کے دوران 716 ٹیمیں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہیں۔

ہنگو اور اورکزئی کے اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 51 ہزار 976 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا عمل سخت سیکورٹی میں جاری ہے۔

اس مقصد کے لیے 1124 سیکیورٹی جوانوں کو سیکیورٹی کے فرائض تفویض کیے گئے ہیں۔

ملک کے مختلف اضلاع میں آج سے خصوصی انسداد پولیومہم کا آغاز

اسسٹنٹ کمشیر (اے سی) ہنگو اسفند یار خالد کے مطابق سول سوسائٹی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں۔

ضلع ہنگو میں 456 جبکہ اورکزئی میں 260 مختلف نوعیت کی پولیو ٹیمیں ٹارگٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں جبکہ مانیٹرنگ کے فرائض ڈی سی اورکزئی عرفان الدین اور ڈی سی ہنگو گوہر خان وزیر ادا کر رہے ہیں۔

دونوں اضلاع میں قومی پولیو مہم بغیر کسی وقفے کے 13 ستمبر تک جاری رہے گی۔

خیبر پختونخوا

polio campaign

Polio

Hangu

Orakzai

hangu orakzai