Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عینا آصف کی نئی ڈرامہ سیریل کااو ایس ٹی اور ٹیزر جاری

ڈرامے کااو ایس ٹی "سنتا نہیں" کو معروف گلوکار احمد جہانزیب نے گایا ہے
شائع 10 ستمبر 2024 08:50am

ڈرامہ سیریل ”مائی ری“ اور ”بےبی باجی“ کے ذریعے قابل ذکر شہرت حاصل کرنے والی ابھرتی ہوئی اسٹارعینا آصف ایک نئی ڈرامہ سیریل ”وہ ضدی سی“ میں نظر آئیں گی، جس کا او ایس ٹی اور ٹیزر حال ہی میں ہم ٹی وی نے جاری کیا ہے۔

اس ڈرامے کااو ایس ٹی ”سنتا نہیں“ کو معروف گلوکار احمد جہانزیب نے گایا ہے۔

مجھے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، گاڑی کا بھی پیچھا کیا جارہا ہے، اداکارہ ثنا فخر

”وہ ضدی سی“ کی پروڈکشن مومنا درید پروڈکشنز نے کی ہے، جبکہ اس کی ہدایات ندیم صدیقی نے دی ہیں۔ اس ڈرامے کی جملہ کاسٹ میں علی عباس، شازیل شوکت، دانیال افضال خان، وسیم عباس، فرح صدیق اور غزالہ بٹ شامل ہیں۔

او ایس ٹی ویڈیو میں عینا آصف اور دیگر مرکزی کرداروں کی خوبصورت جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

عینا آصف اس ڈرامے میں منفی کردار ادا کر رہی ہیں، جس سے مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے۔

کچھ مداحوں کو تشویش ہے کہ عینا آصف کو بزرگ اداکاروں کے ساتھ ڈرامے نہیں کرنے چاہئیں۔۔ جو ان کی ذہنی سطح کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

بہر حال عیناآصف کے مداح اس ڈرامے سے لطف اٹھانے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity