سپریم کورٹ بار نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج کا عندیہ دے دیا
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، شعیب شاہین اور شیر افضل مروت کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
سپریم کورٹ بار نے تینوں وکلاء کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر گرفتاریاں بلاجواز ہیں، تینوں وکلا سپریم کورٹ کے وکیل اور سپریم کورٹ بار کے ممبران ہیں، وکلا کی گرفتار غیر قانونی ہے اور آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔
جلسے کیلئے اسٹبلشمنٹ نے سہولت کی یقین دہانی کرائی، عمران خان
سپریم کورٹ بار نے بیان میں کہا کہ وکلا کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، حکومت آئینی اقدار کو مدنظر رکھے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے۔
رؤف حسن اور بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کی پاکستان مخالف گفتگو بے نقاب
سپریم کورٹ بار نے اعلان کیا کہ وکلا کی فوری رہا نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی، سپریم کورٹ بار
Comments are closed on this story.