Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا مفت موٹرسائیکلیں بانٹنے کا اعلان

یتیم طلبہ کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں دینے کیلئے 11 جامعات میں بوتھ بنادیے گئے، احمد جاوید قاضی
شائع 09 ستمبر 2024 11:13pm

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یتیم جواں سال طلبہ کو موٹر سائیکل مفت دی جائے گی۔ یہ پروگرام حکومت کی طرف سے طلبہ کو اقساط پر سُود سے پاک موسائیکل کی خریداری کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کی نگرانی سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں حال ہی میں متعلقہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نوجوان طلبہ کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کے پروگرام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے طے کیا گیا کہ اس پورے پروسیس کو تیزی رفتاری سے مکمل کرلیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ موٹر سائیکلیں تقسیم کی جاسکیں۔

وزیرِاعلیٰ کے اعلان اور ہدایات کے مطابق صوبے میں طلبہ کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی اسکیم کا باضطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں گیارہ جامعات میں بُوتھ قائم کیے گئے ہیں تاکہ درخواستوں کی پروسیسنگ تیزی سے مکمل کیا جاسکے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے یہ بھی کہا کہ طلبہ کو الیکٹرک موٹر سائیکل فراہم کرنے کا ایک بنیادی مقاصد ماحول کی آلودگی کا گراف نیچے لانے کا ہدف حاصل کرنا بھی ہے۔

پنجاب میں مفت اور رعایتی نرخوں پر موٹرسائیکلوں اور رکشوں کا سیلاب

Free Motorcycles

FOR ORPHANED STUDENTS

11 UNIVERSITIES