Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب پولیس نے کراچی سے امیر بالاج قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

گرفتاری کے حوالے سے کراچی پولیس کو اطلاع نہیں ہے،ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2024 10:31pm

کراچی میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امیر بالاج قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم گوگی بٹ کو برنس روڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد پنجاب پولیس گوگی بٹ کو گرفتار کرکے لے گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے حوالے سے کراچی پولیس کو اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

karachi

Punjab police

AMEER BALAJ

ameer balaj tipu murder case