Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں آرامکو کی کوئی بھی باضابطہ سائٹ نہیں

سوشل میڈیا میں پیش کی جانے والی تصویر کسی اور ملک کی ہے، جی او سی ای او ذیشان طیب
شائع 09 ستمبر 2024 09:59pm

گیس اینڈ آئل پاکستان لمٹیڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان طیب نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں آرامکو نے اب تک کسی بھی سائٹ کو باضابطہ طور پر کمیشن نہیں کیا ہے۔ ایک بیان میں ذیشان طیب نے کہا کہ اس حوالے سے باضابطہ رسمی بیان مناسب موقع پر کیا جائے گا۔

گیس اینڈ آئل پاکستان لمٹیڈ (جی او) کا کہنا ہے کہ اُس نے سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی خبر اور تصویر کو غلط انداز سے پیش کرنے کے جواب میں یہ وضاحت جاری کی ہے۔

جی او سعودی آئل جاینٹ آرامکو کا ایک بزنس پارٹنر ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جو تصویر سوشل میڈیا میں پیش کی گئی ہے کہ پاکستان سے باہر ایک مقام کی ہے۔ سالِ رواں کے اوائل میں آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان میں 40 فیصد اکویٹی شیئرز حاصل کرلیے ہیں۔

Aramco

NO OFFICIAL SITE

MISLEADING SOCIAL MEDIA POSTS

ZEESHAN TAYYAB