Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کو معاہدے کے مطابق پانی فراہم کیا جائے، یوسف تالپور کا مطالبہ

ہمارے اراکین پانی کی تقسیم کے مسئلے پر بات کرنا چاہتے ہیں ان کو اجازت دی جائے، سید نوید قمر
شائع 09 ستمبر 2024 09:25pm

قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی نواب یوسف تالپور نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو معاہدے کے مطابق پانی فراہم کیا جائے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید مصطفیٰ شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا ہے ۔

سید نوید قمر نے کہا کہ ہمارے اراکین پانی کی تقسیم کے مسئلے پر بات کرنا چاہتے ہیں ان کو اجازت دی جائے۔

نواب یوسف تالپور نے کہا کہ ہمیں پہلے ہی پانی کی کمی کا مسئلہ ہےاب 4 اعشاریہ 8 ملین ایکڑ زمین کو پانی کی بات کی گئی ہے سندھ کی اجازت کے بغیر یہ بات کی گئی ہےمیری التجا ہے کہ سندھ کے مفاد اور پاکستان کے مفاد میں یہ باتیں نہیں ہونی چاہیں سندھ کو پہلے ہی پچاس فیصد کم پانی دیا جارہا ہے سندھ کی اجازت کے بغیر کسی نئی زمین کو پانی نہیں دینا چاہیے ۔

National Assembly