Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر بھارتی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

معاہدوں کی خلاف ورزی پر چند بھارتی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ البتہ ممکن ہے، بینچ کی رائے
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2024 10:13pm

بھارت کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں سےمتعلق معاہدے کی خلاف ورزی کی پاداش میں چند بھارتی کمپنیوں پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے پی پردی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بینچ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مفادِ عامہ کی ایک درخواست میں بھارتی اداروں کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

عدالتِ عظمٰی نے کہا ہے کہ ہم ملک کی خارجہ پالیسی سے متعلق معاملات میں مداخلت کرنے کے مجاز نہیں۔

عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی کمپنیوں پر اسرائیل کو ہتھیار اور آلات کی فراہمی سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی پر تو مقدمہ چلایا جاسکتا ہے تاہم انہیں ہتھیار اور آلات فراہم کرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

وکیل پرشانت بھوشن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں نسل کُشی کر رہی ہیں۔ اس پر بینچ نے کہا کہ ہم خارجہ پالیسی میں مداخلت نہیں کرتے۔ کیا حکومت سے یہ کہا جائے کہ روس سے پیٹرول نہ خریدے یا مالدیپ سے سرمایہ نکال لے؟

indian supreme court

WEAPONS FOR ISRAEL

ACTION POSSIBLE

NO MEDDLING IN FOREIGN POLICY