Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

تحریک انصاف کو سندھ میں زور دار جھٹکا، پی ایس 112 بلدیہ ٹاون کی نشست ہاتھ سے نکلنے لگی

میرا حلقہ بلدیہ کیماڑی ہے،آٹھ فروری کہ انتخابات میں میں جیتا تھا، سر بلند خان
شائع 09 ستمبر 2024 11:47pm

تحریک انصاف کو سندھ میں زور دار جھٹکا لگ گیا، ری کاوئٹنگ کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی ائی سر بلند خان کی درخواست مسترد ہو گئی۔

ری کاوئنٹ کا فیصلہ رکوانے درخواست سندھ ہائیکورٹ سے مسترد ہوئی۔

درخواست مسترد ہونے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی سربلند خان کہتے ہیں کہ میرا حلقہ بلدیہ کیماڑی ہے،آٹھ فروری کہ انتخابات میں میں جیتا تھا، میرے ووٹ کی تعداد چھ ہزار زیاد تھی جبکہ پی پی نمائندے کے ووٹ کم تھے، میں نے 16000 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، مخالف پارٹی کے دس ہزار ووٹ تھے۔.

انھوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے ہارا ہو قرار دےدیا، میں ہر بار عدالت کا رخ کرونگا کیونکہ عدالیہ ہی انصاف کریگی، آج عدالت نے میری درخواست کو ڈسمیس کردیا لیکن میں باربار درخواست کرونگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت سی پارٹیوں نے آفر کی کہ پی ٹی آئی چھوڑ دو، لیکن میں اپنے قاِئد کے نام پر ووٹ لے کر آیا ہوں اپنی عوام کا بھروسہ ہوں میں، میں کسی جماعت کا حمایتی نہیں بنا تو مجھے ہرایا جارہا ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)