Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی چڑیا گھر میں 3 نئے مہمانوں کی آمد

تین نئے مہمانوں کی آمد سے چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ ہوگا، میئر کراچی
شائع 09 ستمبر 2024 08:16pm

کراچی چڑیا گھر میں افریقی شیر کے جوڑے نے تین بچوں کو جنم دیا ہے، مئیر کراچی کہتے ہیں کہ ان تین نئے مہمانوں کی آمد سے چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ ہوگا۔

میئر کراچی کے مطابق تینوں بچے اور شیرنی صحت مند ہیں، تینوں بچوں کو ابھی حفاظتی طور پر مخصوص پنجرے میں رکھا گیا ہے ، اگلے آٹھ ہفتوں کے بعد شیرنی کے تینوں بچوں کو عام پنجروں میں شفٹ کردیا جائے گا ۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ چڑیا گھر آنے والے شہری انہیں قریب سے دیکھ سکیں، کراچی چڑیا گھر کو مزید بہتر بنایا جائے گا، نئے جانوروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ تفریحی سہولیات بڑھائی جائیں گی ۔

میئرکراچی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں چڑیا گھر میں جدید فن لینڈ اور الیکٹرک ریل کا اضافہ کیا، تاریخی مغل گارڈن کی تزئین و آرائش کی گئی ہے،

Murtaza Wahab

Lion

Karachi Zoo