Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کراچی: انتہائی مطلوب ایاز زہری ڈکیت گروپ کا کارندہ پولیس مقابلے میں گرفتار

ایاز زہری کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے50 لاکھ روپے انعام مقررہ ے
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2024 08:05pm

کراچی کے علاقے کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے میوہ شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو انتہائی مطلوب اور بیرون ملک سے آپریٹ کرنے والے گینگ وار کمانڈر ایاز زہری ڈکیت گروپ کے کارندے کو پولیس مقابلے میں گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یوسف اسلحہ سمیت گرفتار ہوا ، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ فرار ملزم کی شناخت عبد الصمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی و دیگرسنگین جرائم میں ملوث ہے، ایاز زہری ولد محمد اقبال لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہے، ایاز زہری کی گرفتاری پر سندھ حکومت نے 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا ہوا ہے، گینگ وار کمانڈر ایاز زہری 2014 میں بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

karachi

Karachi Police

Gang war