Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں جلسہ ہونے دیں، یہ امن و امان کے نام پر لوگوں کے دلوں میں نفرت ڈال رہے ہیں، رانا آفتاب

رانا آفتاب پنجاب پولیس میں مبینہ کرپشن پر پھٹ پڑے
شائع 09 ستمبر 2024 06:51pm

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن رانا آفتاب احمد خان امن و امان کے معاملے پر حکومت پر پھٹ پڑے۔

رانا آفتاب نے پیر کو صوبائی اسمبلی سے خطابکرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کون سا پولیس آفیسر ہے جس کا بچہ ایچی سن میں نہیں پڑھ رہا، پولیس آفیسر کلبوں کی فیس کہاں سے دے رہے ہیں، ڈیفنس میں رہائش گاہ بنا رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان گرفتار

رانا آفتاب نے کہا کہ پولیس آفیسرز اپنے ساتھ دس لوگوں کو لے کر چلتے ہیں تو عوام کی کون حفاظت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کی جان چھوڑ دیں، شیخ امتیاز کو ہتھکڑی لگائی گی اس نے تو کچھ نہیں کیا، مجھ پر بھی جھوٹا مقدمہ بنا کر جیل میں ڈال دیاجائے گا، جلسہ ہونے دیں دو لاکھ یا پانچ لاکھ لوگ آجائیں گے تو کیا فرق پڑے گا، یہ امن و امان کے نام پر لوگوں کے دلوں میں نفرت ڈال رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے بیان پر صحافی برادری برہم، بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

رکن اسمبلی شازیہ عابد نے کچے کےعلاقہ میں اربوں روپے لگانے پر آئی جی پنجاب سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب بدلا کس سے لینے کا کہہ رہے ہیں، کیا کچے میں کسی اور قبیلے یا کسی ملک نے حملہ کیا تھا، ثبوت موجود ہیں پولیس افسران زمینیں مالکان سے زبردستی لے کر فصلیں کاشت کر رہے ہیں۔

punjab assembly

Rana Aftab Ahmed Khan