Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈونیشیا میں طیارے رن وے سے پھسل جانے پر کئی مسافر زخمی

حادثہ ٹیک آف کی تیاری کے دوران ہوا، طیارے میں 48 مسافر سوار تھے۔
شائع 09 ستمبر 2024 06:26pm
نمائندہ تسویر
نمائندہ تسویر

انڈونیشیا میں ایک طیارہ رن وے سے پھسل جان کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح مشرقی انڈونیشیا میں رونما ہوا۔

ٹیریگانا ایئر کے ATR-42 طیارے میں 48 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ طیارہ ٹیک آف کی تیاری کے دوران رن وے سے پھسل کر گھاس والے ایریا سے ہوتا ہوا جھاڑیوں میں جا گھسا۔

جکارتہ کلی اینیورا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ یاپن آئی لینڈز ریجنسی (پاپوا ریجن) کے سینٹانی ایئر پورٹ پر رونما ہونے والے اس حادثے کے نتیجے میں ایئر پورٹ پر ہنگامہ حالت نافذ کرنا پڑی۔ تمام مسافروں کو نکال کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

EASTERN INDONESIA

PLANE SKIDS OFF RUNWAY

MANY PASSENGERS INJURED

TIRANGANA AIRLINES