Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس فیس کی مد میں ایک، ایک روپیہ اکٹھا کرکے ایف بی آر نے کروڑوں کما لیے

پی او ایس فیس کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم کہاں خرچ کی جاتی ہے؟
شائع 09 ستمبر 2024 06:19pm

پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) ڈیوائس فیس کی مد میں ایک ایک روپیہ اکٹھا کرکے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے کروڑوں روپے کما لیے۔

وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس کے ذریعے ہونے والی ادائیگی کی ہر انوائس پر ایک روپیہ فیس ایف بی آر کو جاتی ہے۔

موبائل فون صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں حکومت کو حاصل ہونے والی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزارت خزانہ کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پی او ایس فیس کی مد میں ایف بی آر نے 59 کروڑ 55 لاکھ 71 ہزار روپے وصول کیے۔

تحریری جواب کے مطابق یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2023 تک پی او ایس فیس کی مد میں 66 کروڑ 44 لاکھ 31 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ 30 ستمبر 2021 سے 30 جون 2022 تک پی او ایس فیس کی مد میں 24 کروڑ 1 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کیے گئے۔

خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 947 ارب روپے سے زائد

وزارت خزانہ نے بتایا کہ پی او ایس فیس کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم ان لینڈ ریوینیو سروس ملازمین کی بہبود پر خرچ کی جاتی ہے۔ فیس سے اکٹھی ہونے والی رقم انعامی اسکیم، میڈیا کیمپین پر بھی خرچ کی جاتی ہے۔

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Point of sale Device