Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موبائل فون صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں حکومت کو حاصل ہونے والی رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں

صارفین انکم ٹیکس ریٹرن میں ری فنڈ کلیم کرسکتے ہیں
شائع 09 ستمبر 2024 06:08pm

وزارت خزانہ نے موبائل فون صارفین سے گزشتہ پانچ سال کے دوران ایڈوانس ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی رقم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں

وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال 2024 کے دوران موبائل صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 92 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔

خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 947 ارب روپے سے زائد

تحریری جواب کے مطابق 2023 کے مقابلے میں مالی سال 2024 کے دوران ایڈوانس ٹیکس میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023 کے دوران ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 80 ارب روپے اکٹھے کیے گئے تھے۔

جواب میں کہا گیا کہ مالی سال 2022 میں 61 ارب،2021 میں 55 ارب اور 2020 میں 50 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔

تحریک انصاف کا جلسہ اسلام آباد پولیس کو کروڑوں میں پڑ گیا

تحریری جواب میں کہا گیا کہ موبائل فون صارفین سے حاصل کردہ ایڈوانس ٹیکس ایڈجسٹیبل ہے۔ صارفین انکم ٹیکس ریٹرن میں ری فنڈ کلیم کرسکتے ہیں۔

Advance Tax

Mobile Phone User