Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 947 ارب روپے سے زائد

رواں مالی سال منصوبوں کے لیے 52 ارب 40 کروڑ روپے مختص
شائع 09 ستمبر 2024 06:04pm

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 101 ترقیاتی منصوبے خیبرپختونخوا میں جاری ہیں۔ خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 947 ارب روپے سے زائد ہے۔

گھوٹکی میں ڈسٹرکٹ کاؤنسل کا اجلاس ممبران کی ہنگامہ آرائی کی نذر

تحریری جواب میں کہا گیا کہ ان منصوبوں پر 30 جون 2024 تک 304 ارب روپے سے زائد کے اخراجات ہو چکے ہیں۔ رواں مالی سال منصوبوں کے لیے 52 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول اب تک کیوں فائنل نہ ہوسکا

احسن اقبال نے اپنے جواب میں کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران خیبرپختونخوا میں وفاق کے تحت 17 ارب 90 کروڑ روپے کے 20 منصوبے مکمل کیے گئے جا چکے ہیں۔

Ahsan Iqbal