Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، گاڑی کا بھی پیچھا کیا جارہا ہے، اداکارہ ثنا فخر

میں کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہیں ہوں، میں متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہی ہوں، اداکارہ ثنا
شائع 09 ستمبر 2024 05:35pm

میری اور فیملی کی جان کو خطر ہ ہے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، پاکستان کی معروف ادکارہ ثنا فخر نے اپنے خدشے کا اظہار کر دیا۔

اداکارہ ثنا فخر نے کہا کہ میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے، مجھے اور میرے بچوں کو تھریٹ کیا جا رہا ہے، مجھے مختلف نمبرز سے دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، میری گاڑی کا بھی پیچھا کیا جارہا ہے میں خوفزدہ ہوں۔

اداکارہ ثنا نے طلاق لینے کی وجہ بتادی

انھوں نے الزام عا ئد کیا کہ سابقہ خاوند اور سسر کی جانب سے بھی ہراساں کیا جا رہا ہے میں بہت اذیت میں ہوں اور پریشانی سے دوچار ہوں۔

اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ میں متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہی ہوں کیونکہ میں متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہی ہوں۔

انھوں نے واضح کیا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے میں پیچھے نہیں ہٹوں گی اور مقابلہ کروں گی۔

Pakistani Actor