Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول اب تک کیوں فائنل نہ ہوسکا

اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش ہوں گے، حکومت ہوم ورک مکمل کرنا چاہتی ہے، ذرائع
شائع 09 ستمبر 2024 05:16pm

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول اب تک فائنل نہیں ہوسکا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان تاحال شیڈول پر مشاورت جاری ہے۔

اوّل طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس پہلے گزشتہ ہفتے بلایا جانا تھا لیکن مؤخر کردیا گیا تھا۔

پنجاب میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں پاور شیئرنگ، لا افسران کی تعیناتی کیلئے نام فائنل

اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش ہوں گے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہوسکے تھے۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ میں اہم ترامیم کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ظہرانے اور صدر مملکت نے تمام اتحادیوں کو عشائیے کی دعوت دی ہے، ظہرانے اور عشائیہ میں شریک اراکین سے ایوان میں ہونے والے مجوزہ قانون سازی پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت مشترکہ اجلاس بلانے سے قبل ہوم ورک مکمل کرنا چاہتی ہے، حکومت کی طرف سے سیاسی قیادت سے رابطے جاری ہیں۔

National Assembly

Parliament joint session