Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹر سیف کا کارکنوں پرلاٹھی چارج کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

حکومت نے متعین راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
شائع 09 ستمبر 2024 05:06pm

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے آئینی،جمہوری حق سے محروم کرنے کی کوشش کی، حکومت نے متعین راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں، کارکنوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی،ل اٹھیاں برسائی گئیں۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ ہم نے کارکنوں پرلاٹھی چارج کے خلاف قانونی کارروائی کافیصلہ کیا ہے ، جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق تھا۔ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif