Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے خاتون کو لوٹ لیا

ملزمان سے خاتون سے پرس موبائل فون و دیگر سامان چھینا اور فرار ہو گئے
شائع 09 ستمبر 2024 04:38pm
فائل- فوٹو
فائل- فوٹو

نارتھ کراچی میں ڈاکو لوٹ مار میں مصروف ہیں، پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، ڈاکوؤں نے خاتون سے لوٹ مار کر کے قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔

ڈاکوؤں نے راہ چلتی تنہا خاتون کو بھی نہیں بخشا، نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان نے خاتون سے لوٹ مار کی ۔

گلی میں خاتون کو ایک ملزم نے کو روکا اس دوران ملزم کے تمام ساتھی پہنچ گئے۔ ملزمان سے خاتون سے پرس موبائل فون و دیگر سامان چھینا ارو فرار ہو گئے۔

karachi

Karachi Police