Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکارعامر خان کی بیٹے اور بہن کے ساتھ آرتی کرتے تصاویر وائرل

انہیں اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گذارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
شائع 09 ستمبر 2024 04:00pm

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے حال ہی میں گنیش چتورتھی کا تہوار اپنی بہن نکہت خان کے ممبئی کے گھر پر منایا، جہاں خان خاندان نے اس تہوار کی خوشیوں میں شرکت کی۔ ان کا چھوٹا بیٹا آزاد راؤ خان بھی ان کے ہمراہ پوجا میں شریک نظر آیا۔

جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

کیا سونیا حسین پریانکا چوپڑا کی طرح بننے کی کوشش کر رہی ہیں؟ اداکارہ کا ردعمل

جشن کی تصاویر میں، عامر خان کو اپنے خاندان کے ساتھ بھگوان کی پوجا اور روایتی رسومات میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے، جن میں ان کی بہن نکہت اور شوہر سنتوش ہیگڑے بھی شامل ہیں۔

تصاویر میں، عامر خان نیلے رنگ کی کرتا اور سیاہ پینٹ میں ملبوس نظر آ رہے ہیں، اور انہیں اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گذارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے عامر خان اپنی آنے والی فلم ”ستارے زمین پر“ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں، عامر خان جنلیا دیشمکھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اور اپنی پروڈکشن کمپنی، عامر خان پروڈکشن کے تحت پروڈیوسر کا کردار بھی ادا کریں گے۔

یہ فلم 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے، اور اس بار بھی عامر خان کی اپنی شاندار اداکاری اور جذبے کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی متوقع ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle