Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کی پیدائش پر نام رکھنے پر میاں بیوی میں جھگڑا، معاملہ طلاق تک پہنچ گیا

2 سال بعد بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری ملی مگر شوہر نے ناراض کیا۔ ریڈٹ پوسٹ
شائع 09 ستمبر 2024 03:40pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

میاں بیوی پیدا ہونے والے بیٹے یا بیٹی کے نام کا انتخاب ایک دوسرے سے صلاح مشورے کے بعد کرتے ہیں۔

لیکن ایک حاملہ خاتون نے اپنی پیدا ہونے والی بیٹی کے لیے شوہر کی طرف سے تجویز کردہ ناموں پر سخت اعتراض اٹھا دیا۔

خاتون نے اپنی ناراضگی سے بھری پوسٹ ریڈٹ پلیٹ فارم پر پوسٹ کی جو وائرل ہو رہی ہے۔

23 سالہ خاتون نے ریڈٹ پوسٹ پر لکھا کہ میری شادی کو دو سال ہوچکے ہیں، ہمارے ہاں شادی کے 2 سال بعد بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سامنے آئی مگر میرے شوہر نے خوشیوں کو ماند کر دیا۔

خاتون نے Reddit پر لکھا کہ جب ہمیں معلوم ہوا کہ بیٹی پیدا ہونے والی ہے تو میرے شوہر نے بیٹی کا نام اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ناموں پر رکھنا چاہا جس پر مجھے شدید غصہ آیا۔

7 ماہ کی حاملہ خاتون نے لکھا کہ میرے شوہر ہماری بیٹی کا نام اس سابق گرل فرینڈ کے نام پر رکھنا چاہتے ہیں۔ پھر انہوں نے مجھے اپنی سابقہ محبوبہ جسے وہ کافی پسند کرتے تھے میری بیٹی کا نام اسی کے نام پر رکھنے کی ضد کرنے لگے۔

خاتون کے مطابق شوہر نے ان سے کہا کہ وہ ہمارے دوسرے بچے کا نام کا انتخاب خود کرسکتی ہیں۔

انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ میرے شوہر کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ میں ان کی پرانی گرل فرینڈ کے نام کو لے کر کیوں پریشان ہوں۔ وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے لیے آج بھی جذبات رکھتے ہیں مجھے اس پر بہت افسوس ہے۔

Husband Wife Fight

baby name

disagree