Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجابی میوزک لیجنڈ گورداس مان کا 7 سال بعد نیا البم جاری

وہ ریپ سے محبت کرتے ہیں اور فلمی موسیقی میں واپس آنے کے لئے تیار ہیں
شائع 09 ستمبر 2024 02:57pm

موسیقی کی دنیا کے مشہور و معروف فنکار، نغمہ نگار، اور ایکٹر گُرداس مان نے کہا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ چلنا پسند کرتے ہیں اور ریپ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ،میرے پہلے بڑے ہٹ گانے ’دل دا معاملہ‘ کے بول بھی ریپ کی طرز کے تھے میں ریپ موسیقی کو فالو کرتا ہوں، اس سے آپ کی صوتی مہارت بہتر ہوتی ہیں۔

”اسٹری2“ نے باکس آفس پر“پٹھان“ کو پچھاڑ دیا

مان نےمزید کہا کہ بدلتے ہوئے رحجانات کے ساتھ چلنا اور ”فلو کے ساتھ جانا“ انہیں موسیقی سے جڑے رہنے میں مدد دیتا ہے۔

67 سالہ گُرداس مان نے حال ہی میں سات سال بعد ایک نیا البم ”روح کی آوازSound of Soil“ جاری کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اس البم کے گانے روزمرہ کی زندگی میں جذبات کے اظہار کے بارے میں ہیں۔ ہمیشہ کی طرح، ان گانوں میں مٹی کی بات ہے۔

آنے والے مہینوں کے منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، مان نے اپنے بھارت اور امریکہ کے دوروں کا ذکر کرتے ہوئے جوش و خروش ظاہر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمر اور وقت کے ساتھ ان کی لائیو پرفارمنس میں کوئی تبدیلی آئی ہے؟ مان نے جواب دیا، “میرے اوپر خدا اور ناظرین کی بڑی کرم نوازی ہے۔ وہ میری آواز اور مجھے سلامت رکھتے ہیں۔ میں روز ایک گھنٹہ ریاض کرتا ہوں، جب میں آج اسٹیج پر جاتا ہوں، تو ہر عمر کے لوگ دیکھتا ہوں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ ابھی بھی مجھے پسند کرتے ہیں اور میں خدا کا شکر گزار ہوں۔

رپورٹ کے مطابق پنجابی موسیقی کی بات کرتے ہوئے، مان نے کہا، “مجھے خوشی ہے کہ پنجابی موسیقی کوباصلاحیت موسیقاروں کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پنجابی موسیقی نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں پسند کی جا رہی ہے، جو مجھے بہت اطمینان دیتا ہے۔

گُرداس مان نے کافی عرصے سے فلمی منصوبوں پر کام نہیں کیا ہے، انہوں نے ایک کم بیک کا اشارہ دیتے ہوئے کہا، “کچھ فلمیں زیرِ التوا ہیں۔ جیسے ہی میں اپنے بھارت اور امریکہ کے دوروں سے فارغ ہو جاؤں گا، ان پر محنت شروع کردوں گا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle