تھائی لینڈ کی کمپنی نے ملازمین کو ’ڈیٹنگ‘ کے لیے خاص چھٹیاں فراہم کر دیں
تھائی لینڈ کی کمپنی نے اپنے ملازمین کو ایک نئی اور دلچسپ سہولت فراہم کردی جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
ایک مارکیٹنگ ایجنسی کے ملازم نے چھٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹنر کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہتا ہے اور کام زیادہ ہونے کے سبب مناسب وقت نہیں مل پا رہا۔
یہ سن کر کمپنی کے مینیجر نے ایک انوکھا نظام متعارف کروایا۔ اب ملازمین ڈیٹنگ کے لیے مخصوص چھٹیاں لے سکتے ہیں۔ یہ نظام جولائی سے دسمبر تک فعال رہے گا، جس دوران ملازمین جب چاہیں ڈیٹ پر جا سکتے ہیں، صرف ایک ہفتے پہلے اطلاع دینا ہوگی۔ اس چھٹی کے دوران تنخواہ میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
مزید حیران کن بات یہ ہے کہ کمپنی ڈیٹنگ کے اخراجات بھی اٹھائے گی۔ منیجر نے ایک مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محبت میں ہونے سے خوشی ملتی ہے جو کام اور موڈ پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ اسی لیے، کمپنی ملازمین کو ٹیندر گولڈ اور ٹیندر پلاٹینم سبسکرپشن بھی فراہم کرے گی، جو کہ چھ ماہ تک استعمال کی جا سکتی ہے۔
یہ خبر عوامی توجہ کا مرکز بن چکی ہے، اور لوگ کمپنی کے اس انوکھے اقدام پر حیران ہیں۔ ”Dating leave“ کا یہ تصور، جو کہ پہلے کبھی نہیں سنا گیا، اور ڈیٹنگ سرگرمیوں کے لیے مالی مدد، روایتی کارپوریٹ پالیسیوں کے خلاف ایک نئی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی کے جانب سے ملازمین کی ذاتی زندگی میں مداخلت ہے، جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ یہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت اقدم ہے۔
Comments are closed on this story.