Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

”کوک اسٹوڈیو“ اب “ مذاق اسٹوڈیو“ بن گیا ہے، وارث بیگ کا تبصرہ

کوک اسٹوڈیو اور وسیم اکرم پر بھی کھل کرتنقید
شائع 09 ستمبر 2024 01:30pm

پاکستان کے مشہور سینیئرگلوکار وارث بیگ،کو ان کی آواز اور پرجوش پرفارمنسیز کے لیے جانا جاتا ہے، نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

وارث بیگ نے اس پوڈکاسٹ میں کوک اسٹوڈیو، چاہت فتح علی خان، اور وسیم اکرم کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔

عمائمہ ملک کا پاکستانی لڑکیوں کو عمران ہاشمی کو ویلکم کہنے کا مشورہ

کوک اسٹوڈیو کے بارے میں وارث بیگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے کوک اسٹوڈیو سے ابھی تک کوئی آفر نہیں ملی ہے، میں نہیں جانتا کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ لیکن میرا خیال ہے کہ انہوں نے مجھے اس لیے نہیں لیا، کیونکہ میں اوریجنل موسیقی تخلیق کرتا ہوں اور کوک اسٹوڈیو کا پیٹرن پرانے گانے دوبارہ ترتیب دینا ہے۔

وارث بیگ نے مزید کہا کہ، انہوں نے صرف پرانے لوک ٹونز اور گانوں کو جمع کیا ہے اور ان کے کور ورژن بنائے ہیں، کوک اسٹوڈیو نے ان برسوں میں کوئی نئی موسیقی نہیں بنائی، ’پسوڑی‘ 15 سال بعد آیا، اور اس سال کا کوک اسٹوڈیو ناکام رہا۔ یہ اب مذاق اسٹوڈیو بن گیا ہے۔ بطور گلوکار، میں نے کبھی بھی خود سے کور گانے نہیں گائے، میں نے صرف ایک ٹریبیوٹ دیا تھا، میں نے ’جانِ بہاراں‘ گایا اور مداحوں نے اس کی بہت تعریف کی تھی۔

چاہت فتح علی خان کےاسٹاربننے کے بارے میں بات کرتے ہوئےوارث بیگ نے کہا، “ہم کیا کہہ سکتے ہیں، لوگ ان کی آواز بھی سنتے ہیں۔ اب ہم نے وسیم اکرم کا ایک ریل دیکھا ہے، انہوں نے ایک بُرے گلوکار پر ریل بنائی ہے، یہ تشویشناک ہے، وہ نور جہاں کے گانے پر ویڈیو بنا سکتے تھے۔

وارث بیگ نے کہا کہ، آپ لوگ ایسی چیزوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ ایسے ہے جیسے ہم ایک غیر پیشہ ور باؤلر کو سراہنا شروع کر دیں، بجائے اس کے کہ ہم وسیم اکرم جیسے تجربہ کار باؤلر کو دیکھیں۔

.

Pakistani Singer

موسیقی

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity