Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کے تارک مہتا نے14 سال میں کتنا معاوضہ حاصل کیا؟

اب انہوں نے بھی اس ڈرامہ کو خیر آباد کہہ دیا ہے
شائع 09 ستمبر 2024 01:00pm

بھارتی ٹیلی ویژن کا سب سے مشہور ڈرامہ ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ ایک طویل عرصہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کررہا ہے اور اس کی مجموعی طور پر 4178 اقساط آن ایئر جا چکی ہیں۔ اس طرح وہ اب تک بھارتی ڈرامہ چینلز پر چلنے والے طویل ڈراموں میں سر فہرست ہے۔

گرچہ اب تک اس کی پرانی کاسٹ کے کئی فنکار تبدیل ہو چکے ہیں اور ان ہی میں سے ایک ڈرامہ کے نامور اداکارشیلیش لودھا ہیں ، جو “کارک مہتا کا الٹا چشمہ “ کی ہر قسط میں ڈرامے کے مرکزی کرداروں دیشا وکانی اور دلیپ جوشی کی طرح ہی انٹری دیتے تھے۔ لیکن اب انہوں نے بھی اس ڈرامہ کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

ان کے آخری سین ڈرامے کی3454 کی قسط میں دیکھے گے۔ اور بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے ڈرامہ چھوڑنے کی وجہ پروڈئیوسر اسیت کمار مودی کے ساتھ شو کے کانٹینٹ اور معاوضہ سے متعلق مسائل تھے۔

لیکن اس اداکار کا معاوضہ سن کر آپ کو حیرت ہوگی، گرچہ شیلیش کو ابتداء مین دن بدن مقبول ہونے والی اس ڈرامہ سیریل کا بہت کم معاوضہ دیا جا تا تھا،اور اس کے اداکاروں کا معاوضہ 40 سے50 ہزار سے زیادہ نہ تھا،

بھاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شو کے کرداروں میں پہلا بڑا اضافہ2015 میں کیا گیا تھا ، اس کے بعد رفتہ رفتہ یہ اضافہ بڑھتے بڑھتے1500 اقساط کے بعد فی قسط ایک لاکھ بھارتی روپے ہو گیا ۔ اسطرح اداکار سیلیش کراڑ 70 لاکھ روپے کما چکے تھے۔

2019 تک ان کا معاوضہ بڑھتے ہوئےڈیڑھ لاکھلاکھ فی قسظ بن گیا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر اب تک کی رقم کا جائزہ لیا جائے تو اب تک ان کے معاوضے کی مجموعی رقم28 کرور 98 لاکھ بنتی ہیں مگراگر شو کے کرداروں کو روزانہ کہ بنیاد پر دی جانے والے معاوضہ ہر شو میں اداکاروں کے شوٹس اور ایڈیٹڈ ورذن کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے تواس محںتی اداکار کی مجموعی کمائی 22 کروڑ لگائی گئی ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity