Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا سونیا حسین پریانکا چوپڑا کی طرح بننے کی کوشش کر رہی ہیں؟ اداکارہ کا ردعمل

انہوں نے نئی تصاویر انسٹا گرام پر اپلوڈ کی تھیں
شائع 09 ستمبر 2024 12:21pm

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک تبصرہ کیا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نقل کر رہی ہیں اوران کی طرح بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سونیا حسین نے اپنی کچھ تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر پوسٹ کی تھیں۔ان کی تازہ تصاویر میں، وہ ایک سفید اور سیاہ پولا ڈاٹ ٹاپ اور سیاہ اسکرٹ میں ملبوس نظرآ رہی ہیں۔

ان تصاویرمیں انہوں نے مختلف سن گلاسز بھی پہنے ہوئے ہیں۔

عمائمہ ملک کا پاکستانی لڑکیوں کو عمران ہاشمی کو ویلکم کہنے کا مشورہ

ان تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سونیا حسین کا موازنہ پریانکا چوپڑا سے کرنا شروع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پریانکا چوپڑا کے اسٹائل کو نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سونیا حسین نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر اداکارہ کا اپنا الگ انداز اور شخصیت ہوتی ہے، اور ان کا کوئی بھی ملبوسات یا اسٹائل کسی مخصوص اداکارہ کی تقلید نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ذاتی تشخص چاہتی ہیں۔ اور خود کی منفرد شناخت بنانا چاہتی ہیں۔

سونیا حسین کی اس وضاحت کے باوجود، سوشل میڈیا پر ان کا موازنہ پریانکا چوپڑا سے جاری ہے اور لوگوں کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity