Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہ ایک دن پہلے بیمار ہوئے تھے، اسپتال نہیں جانا چاہتے تھے، وکاس سیٹھی کی اہلیہ کا بیان

اداکار گذشتہ روز نیند کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2024 12:12pm
انڈین ایکسپریس
انڈین ایکسپریس

وِکاس سیٹھی کی اہلیہ جھانوی نے کہا کہ ان کے شوہر اور ”کبھی خوشی کبھی غم“ کے اداکار کی طبیعت ناساز تھی، مگر انہوں نےاسپتال جانے سے انکار کر دیا: ”جب میں نے انہیں جگانے کی کوشش کی،تو وہ اس دنیا سے جا چکے تھے“

اداکار وِکاس سیٹھی، جن کی عمر 48 سال تھی، کا انتقال ہفتہ کی رات کو ناسک میں دل کے دورے کی وجہ سے ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر نے ٹی وی انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔ وِکاس سیٹھی کی آخری رسومات ممبئی میں پیر کو ادا کی جائیں گی۔

مقبول ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے معروف اداکار اچانک چل بسے

بھارتی میڈیا کے مطابق وِکاس سیٹھی کی اہلیہ جھانوی سیٹھی نے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ناسک میں ایک خاندانی تقریب میں شریک ہونے کے لیے گئے تھے۔ جھانوی نے کہا، “جب ہم ناسک میں میری والدہ کے گھر پہنچے، تو انہیں الٹی اور اسہال کی شکایت ہوگئی۔ وہ اسپتال جانا نہیں چاہتے تھے، اس لیے ہم نے ڈاکٹر کو گھر بلایا۔

جھانوی نے مزید کہا کہ، جب میں نے صبح 6 بجے کے قریب انہیں جگانے کی کوشش کی، تو وہ اس دنیا سے جا چکے تھے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ رات کو دل کے دورے کی وجہ سے نیند میں وفات پا گئے تھے۔

ان کے جسد خاکی کو ممبئی کے کوپر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے۔

وِکاس سیٹھی انڈین ٹی وی شوز جیساکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“، ”کہیں تو ہوگا“، اور کسوٹی زندگی کی“ کی میں اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے جانے جاتے تھے۔

انہوں نے 2001 کی سپر ہٹ فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ میں روبی کا کردار ادا کیا تھا، جو کرینہ کپورکے دوست کا کردار تھا۔ انہوں نے دیپک تجوری کی متنازعہ فلم ”اوپس“ میں بھی کام کیا تھا۔

وِکاس کی آخری رسومات پیر کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔ سیٹھی نے اپنےپسماندگان میں اہلیہ اور 2021 میں پیدا ہونے والے جڑواں بیٹے چھوڑ ے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle