Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرالمپکس میں پرچم لہرانے کا معاملہ، ایران کا گولڈ میڈل بھارت کو مل گیا

بیت سیاح کی گولڈ میڈل محرومی پر ایران میں افسوس جبکہ بھارت میں جشن کا سماء
شائع 09 ستمبر 2024 10:32am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ایران کے پیرالمپکس ایتھلیٹ صادق بیت قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اپنے گولڈ میڈل سے محروم رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت سیاح کو پیرس میں ایف 41 جیولن تھرو مقابلے میں ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اپنے ملک کا پرچم لہرانے پر طلائی تمغے سے محروم کردیا گیا۔

گولڈ میڈل سے محروم ہونے والے ایرانی ایتھلیٹ صادق بیت کا طلائی تمغہ مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے بھارتی جیولن تھرو کھلاڑی نودیپ سنگھ کو دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی اتھلیٹ صادق بیت نے جیولن تھرو میں 47.64 میٹر کے نئے پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تھا، جبکہ بھارتی شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین پھینکی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں ’پیرالمپکس‘ ٹرینڈ کر رہا ہے وہیں ’نودیپ سنگھ‘، ’بیت سیاح‘ اور ’جیولن تھرو‘ کے نام کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

بیت سیاح کے گولڈ میڈل ہارنے پر ایران میں افسوس پایا جا رہا ہے جبکہ نودیپ سنگھ کو طلائی تمغہ ملنے پر بھارت میں اس وقت جشن کا سماء ہے۔

Gold Medal

javelin throw

paralympics

Paralympic Games Paris 2024

iran athlete

indian athlete