Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاہ حلقوں کو بائے بائے کہیں! ماہرین کے تصدیق شدہ 5 گھریلوعلاج آزمائیں

یہ سیاہ حلقے آپ کی خود اعتمادی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں
شائع 09 ستمبر 2024 11:48am

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ایک زبردست مسئلہ بن سکتے ہیں اور انہیں دور کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن ماہرین کی تصدیق شدہ گھریلو علاج سے آپ انہیں کم کرسکتی ہیں۔

تصور کریں، آپ کسی تقریب کے لیے تیار ہو کر آئینے میں دیکھ رہی ہیں اور اپنے آپ کو ہر چیز میں بہترین پاتی ہیں، سواۓ آنکھوں کے گرد سیاہ دائروں کے۔ یہ سیاہ حلقے آپ کی خود اعتمادی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ مگر اس کا کیا حل ہے؟

نزلہ زکام سے چڑ چڑے بچوں کی پریشانی دو دن میں دور کرنے کا سستا طریقہ دریافت

مہنگی کاسمیٹکس پر بے دریغ پیسہ خرچ کرنا گرچہ ایک فوری حل ہو سکتا ہے، لیکن یہ صرف عارضی آرام فراہم کر سکتا ہے۔ اس وقت آپ کو ضرورت ہے قدرت کی فراہم کردہ مدد کی۔ قدرتی گھریلو علاج آپ کو ان سیاہ حلقوں سے طویل مدتی راحت فراہم کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے یہ تصدیق شدہ 5 گھریلوعلاج سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں آپ کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

آلو

ماہرین صحت کے مطابق، آلو ڈارک سرکلز کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ آلو میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، اور معدنیات کی بھرپور مقدار ہوتی ہے، جو جلد کو ضروری غذائیت فراہم کرتی ہے۔

ایک سفید آلو کو کدوکش کریں اور اس کارس نچوڑ لیں۔ اس رس کو آنکھوں کے گرد لگائیں، یہ آپ کی جلد کو غذائیت فراہم کر سکتا ہے اور سوجن کو کم کر سکتا ہے۔

ایلوویرا

ایلوویرا میں موجود ”ایلوئسن“ ان کی سیاہی کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ ماہر کے مطابق، ایلوویرا جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور آنکھوں کے نیچے کی جلد کو زیادہ نرم بناتا ہے، جس سے سوجن کم ہوتی ہے۔ ایلوویرا جیل کو آرام سے آنکھوں کے گرد مساج کریں۔ ڈاکٹڑز کا کہنا ہے کہ ایلوویرا جوس کو لیموں کے جوس، شہد، یا گلاب کے پانی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تاکہ یہ زیادہ مؤثر ثابت ہو۔

بادام کا تیل

بادام کا تیل صرف بالوں کے لیے نہیں، بلکہ ڈارک سرکلز کو کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔ بادام کے تیل میں وٹامن ای، میگنیشیم، فاسفورس، اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، بادام کا تیل ایک بہترین نمی دینے والا ہوتا ہے اور آنکھوں کے گرد کی حساس جلد کو ہائیڈریٹ اور پلپ رکھتا ہے۔

ایک قطرہ بادام کا تیل لیں اور آرام سے مساج کریں تاکہ خون کی گردش میں بہتری آئے۔ مزید بہتر نتائج کے لیے آپ بادام کے تیل کو شہد کے ساتھ بھی ملا سکتے ہیں۔

زعفران

زعفران نہ صرف کھانے میں، بلکہ خوبصورتی کی روٹین میں بھی بہترین اضافہ ہے۔ ماہرین کے مطابق، 2-3 زعفران کے تارکو ٹھنڈے دودھ میں بھگوئیں اور آنکھوں کے گرد روئی کے گولے سے لگائیں۔

زعفران میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فلاوونائڈز ہوتے ہیں جو جلد کو ہلکا کرنے اور ڈارک سرکلز کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو مضر مادوں سے بچاتے ہیں، جس سے آپ کی جلد چمکدار بن سکتی ہے۔

گرین ٹی کے بیگ

استعمال شدہ گرین ٹی کے بیگ کو پھینکنے کی ضرورت نہیں، یہ بے کار نہیں ہوتےہیں۔ ماہرین کے مطابق، سبز چائے میں فینولک کمپاؤنڈز ہوتے ہیں۔

استعمال شدہ گرین ٹی کے بیگ کو رات بھر فریزر میں رکھیں اور ٹھنڈے بیگ کو آنکھوں کے گرد رکھیں، تاکہ ڈارک سرکلز کی ظاہری حالت کم ہو سکے۔ چائے میں موجود کیفین خون کی نالیوں کو تنگ کر کے خون کی گردش کو کم کرتی ہے، جس سے ڈارک سرکلز کم ہو سکتے ہیں۔

اب قدرتی علاج کو اپنائیں اور سیاہ حلقوں کو دور کر کے اپنی چمکدار جلد واپس حاصل کریں۔

Women

lifestyle

beauty