یوکرین کے علاقے سومی میں رات بھر روسی فضائی حملے میں 2 افراد ہلاک
حملوں میں متعدد رہائشی مکانات اور گاڑیاں لپیٹ میں آئیں، رپورٹ
یوکرین کے شمال مشرقی علاقے سومی پر رات بھر روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شمال مشرقی علاقے کی فوجی انتظامیہ نے اتوار کے روز بتایا کہ سومی پر رات بھر روسی فضائی حملے کیے گئے، انتظامیہ نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر پوسٹ کیا کہ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
روسی فضائی حملوں میں متعدد رہائشی مکانات اور گاڑیاں لپیٹ میں آئیں، روئٹرز آزادانہ طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا۔
دوسری جانب یوکرین نے روس کے علاقے بیلگوروڈ میں ایندھن کے ڈپو کو نشانہ بنایا، مقامی حکام کے مطابق حملے میں تین شہری زخمی ہوئے۔
Russia Ukraine War
Attacks
مقبول ترین
Comments are closed on this story.