Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”اسٹری2“ نے باکس آفس پر“پٹھان“ کو پچھاڑ دیا

دوسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم بن گئی
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2024 10:11am

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی اسٹارر ہارر کامیڈی فلم“اسٹری2“ نے باکس آفس پر ایک نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم نے ”پٹھان“کو بھی شکست دے دی ہے اور بھارت میں دوسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ ”پٹھان“ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی، جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

دیپیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

بھاری میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ”اسٹری2“ نے ہفتے کے روز اپنے کل مقامی باکس آفس مجموعہ کو 516.25 بھارتی کروڑ نیٹ تک پہنچا دیاتھا ، جس سے وہ سُپر اسٹار پرابھاس کی فلم ’باہو بلی 2′ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت میں تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی۔ یہ صرف دو شاہ رخ خان کی بلاک بسٹرز ”جوان“ اور ”پٹھان“سے پیچھے تھی۔

اتوار کو، ابتدائی تخمینوں کے مطابق ”اسٹری2“ نے مزید 10 بھارتی کروڑ کا بزنس کیا، جس سے اس کی کل کمائی تقریباً 527 بھارتی کروڑ نیٹ تک پہنچ گئی، اور اس نے “”پٹھان“ کے ہندی ورژن (524.53 بھارتی کروڑ) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اب یہ بھارت میں دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن چکی ہے۔ تاہم، تاریخی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے اسے ابھی کافی راستہ طے کرنا ہے، کیونکہ ”جوان“ کے ہندی ورژن کی مقامی باکس آفس کمائی 582.31بھارتی کروڑ ہے۔

میڈیا کے مطابق ”اسٹری2“کو حال ہی میں باکس آفس پر کسی قسم ککے سخت مقابلے کا سامنا نہیں رہاہے۔

کنگنا رناوت کی پہلی سولو ڈائریکٹوریل، سیاسی تھرلر“ایمر جنسی “جس میں وہ مرکزی کردار میں ہیں، کی ریلیز کی تاریخ 6 ستمبر کو ملتوی کر دی گئی تھی۔

”اسٹری2“ میں پنکج تریپاٹھی، ابھشیک بنرجی، اپرشکتی کھورانہ، اور تمنا بھاٹیہ دیگر اداکاروں میں شامل ہیں۔ فلم 14 اگست کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

Bollywood

entertainment

lifestyle