Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نائیجیریا میں آئل ٹینکر گاڑی سے ٹکرا گیا، 48 شہری ہلاک، کئی مویشی بھی جل گئے

زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، خبر ایجنسی
شائع 09 ستمبر 2024 09:30am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

نائیجیریا کے وسطی علاقے میں آئل ٹینکر کے ایک گاڑی سے ٹکرانے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی اسٹیٹ ایمرجنسی منیجمنٹ نے بتایا کہ وسطی نائیجیریا میں آئل ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا۔

بھارت میں فیکٹری میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

اسٹیٹ ایمرجینسی منیجمنٹ کے مطابق آئل ٹینکر مسافروں اور مویشیوں کو لے کر جانے والی ایک گاڑی سے ٹکرایا اور اس حادثے کے نتیجے میں دیگر کئی گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ حادثے میں 50 مویشی بھی جل گئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا بتانا تھا کہ آئل ٹینکر دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Nigeria

oil tanker blast

48 died