Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

مراکش میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 11 افراد ہلاک، 9 لاپتہ

حکام نے ہائی وے پر ڈرائیورز کو خراب موسم میں سفر سے گریز اور احتیاط کا مشورہ دیا ہے، رپورٹ
شائع 09 ستمبر 2024 09:01am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مراکش میں موسلادھار بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، جنوبی مراکش کے ٹاٹا، ترتیت اور ایراچیڈیا صوبوں میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث جنوبی مراکش کے صوبے ٹاٹا، ٹزنیٹ اور ایراکیڈیا کے سیلاب متاثرہ قصبوں میں بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب نے کئی دیہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے، حکام کے مطابق سیلاب کے باعث 9 افراد لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ہائی وے پر ڈرائیورز کو خراب موسم میں سفر سے گریز اور احتیاط کا مشورہ دیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خراب موسمی حالات کے پیش نظر حد نظر متاثر ہونے سے بھی خبردار کیا ہے۔

دوسری جانب چین میں طاقتور ترین طوفان یاگی نے ویتنام میں بھی تباہی مچادی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تیز ترین ہواؤں، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی بارشوں کے باعث کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، متعدد درخت جڑ سے اکھڑگئے، طوفانی بارشوں سے چین میں دو افراد ہلاک اور بانوے زخمی ہوئے۔

Heavy rain

Morocco

destruction