Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف اضلاع میں آج سے خصوصی انسداد پولیومہم کا آغاز

وزیراعظم نے انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا، چاروں صوبوں میں 3 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
شائع 09 ستمبر 2024 08:58am

پولیو وائرس پر قابو پانے کے لیے ملک کے مختلف اضلاع میں آج سے خصوصی انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا، قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔

پولیو مہم کے دوران ملک کے 111 اضلاع میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

7 روزہ مہم میں سندھ کے 29، بلوچستان کے 33، خیبرپختونخوا کے 30 اور پنجاب کے 15 اضلاع میں 3 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے 4 اضلاع میں 7 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 17 ہوگئی

وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تمام والدین انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطریں ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ آپ کے بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے، اگر کل بچّے کو چلنا ہے۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کردیا۔

وزیرِ اعظم نے انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے اور بعدازاں اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شراکت داروں اور دوست بین الاقوامی تنظیموں کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی، انشاء اللہ پولیو کے پاکستان سے مکمل خاتمے کیلیے ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی عہدیداران، پولیو ورکرز، سیکیورٹی اہلکار، سب کی انسداد پولیو کے لیے کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اور اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انسداد پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

بنوں کے 3 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

تقریب میں وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، انسدادِ پولیو کے لیے وزیرِ اعظم کی نمائندہِ خصوصی عائشہ رضا فاروق، ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن، یونی سیف، گیٹس فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اسلام آباد

polio campaign

Polio

PM Shehbaz Sharif