Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ سیریل ”بے بی باجی سیزن2“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

کاسٹ میں عینا آصف موجود نہیں ہیں
شائع 09 ستمبر 2024 09:30am

بےبی باجی، گزشتہ سال اے آر وائی اور اے آروائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ایک مشہور ڈرامہ سیریل تھا۔ یہ آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کی پیشکش تھی اور اس میں ایک بہترین کاسٹ شامل تھی۔ اس سیریل کو منصور احمد نے تحریر کیا تھا اور اس کی ہدایات تئیسین خان نے دی تھیں۔

بےبی باجی کی کاسٹ میں شامل اداکاروں میں منور سعید، ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید نذیر، طوبی انور، فضل حسین اور عینا آصف تھے۔

ڈرامے کی کہانی بےبی باجی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کی خواہاں تھی۔

اب اے آر وائی ڈیجیٹل نے اس ڈرامے کے متوقع سیزن 2 کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ اس ٹریلر میں ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، جنید نذیر، فضل حسین، سیدا طوبی، سنیتا مارشل اور حسن احمد شامل ہیں۔ ٹریلر کے مطابق، ثمینہ احمد سیریل میں فلیش بیکس یا یادوں کے ذریعے بھی نظر آئیں گی۔

بےبی باجی کے مداح تفصیلی ٹریلر دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔ اور سیریل کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس بار بھی ایک دلچسپ کہانی کی توقع ہے۔ لیکن ناظرین عینا آصف کی کمی کو شدت سے محسوس کر رہے ہیں، جومتوقع بے بی باجی سیزن 2 کی کاسٹ میں شامل نہیں ہے۔

entertainment

lifestyle

pakistaniDrama