Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی وفد چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا

وفد میں مختلف شعبہ جات کےہائی آفیشلز شامل ہوں گے، ذرائع
شائع 08 ستمبر 2024 11:44pm

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا 6 رکنی وفد چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کی پاکستان آمد اور مصروفیات کا شیڈول دو سے تین روز میں طے ہوجائے گا، وفد چیمپئنز ٹرافی کے لیے مجوزہ وینیوز کا معائنہ کرے گا۔

لفظوں کے کھیل ’اسکریبل‘ میں پاکستان کے نوجوان کا ایک اور کارنامہ

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفد ٹیموں کے پریکٹس میچز، ٹکٹنگ سمیت دوسرے اہم ایشوز پر پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

معین علی نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

وفد ارکان میں مختلف شعبوں کے سربراہان اور نمائندے شامل ہوں گے۔ اس سے قبل آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ، سکیورٹی ہیڈ اور ایونٹس کے لوگ تین دورے کر چکے ہیں۔

Pakistan Cricket Team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025